موٹروے پر ڈاکو ؤں نے رپورٹرکو دوستوں سمیت لوٹ لیا

موٹروے پر ڈاکو ؤں نے رپورٹرکو دوستوں سمیت لوٹ لیا

ایک نیوز: ایم نائن موٹروے پر ڈکیت گینگ سرگرم، نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر کو دوستوں سمیت لوٹ لیا۔  

رپورٹ کے مطابق ڈاکوؤں نے نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر میاں مظہر  کو دوستوں سمیت لوٹ لیا ہے۔ایم نائن موٹروے پر 7 مسلحہ ملزمان کے گینگ  نےرپورٹر  اور انکے دوستوں کو لوٹ لیا تھا۔4  دن گزرنے کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار نہ کرسکیں۔ملزمان 3 موبائل، ایک لیپ ٹاپ کیمرا اور گاڑی میں موجود سارا سامان لوٹ کر لے گئے تھے۔

ملزمان لوٹ مار میں رپورٹر کے کپڑے تک چھین کر لے گئے ۔گڈاپ پولیس نے مقدمہ درج کے خاموشی اختیار کرلی ہے۔ نہ جیو فینسنگ کی گئی نہ گاڑی سے فنگر پرنٹس اٹھائے گئے ہیں۔ پولیس کی نا اہلی کی وجہ سے مسافر غیر محفوظ  ہیں۔ ایس ایچ اور گڈاپ کا جبکہ کہناہے کہ ہم نے مقدمہ درج کرلیا ہے اب انویسٹیگیشن کا کام ہے ۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقہ گلشن میں سینیئر رپورٹر طحہ عبیدی کوڈاکوؤں نےلوٹ لیا تھا۔  موتی محل کے پاس موٹر سائیکل پر سوار چار مسلح ملزمان سابق سیکریٹری سی آر اے طحہ عبیدی سے آئی فون چھین کر فرار ہو گئےتھے۔ طحہ عبیدی  کا کہنا تھا کہ چار موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر ان سے موبائل فون چھینا تھا۔ مسلح ملزمان جاتے جاتے 25 ہزار کیش بھی چھین کرلے گئے تھے۔ تاحال کسی بھی افسر نے ان سے  رابطہ نہیں کیا ۔ طحہ عبیدی کا کہنا تھا کہ جس مقام پر واردات ہوئی سی سی ٹی وی لگا ہوا تھا۔