ہنڈا اور ٹیوٹا کے بعد سوزوکی کا بھی قیمتیں بڑھانے کااعلان

Feb 09, 2023 | 15:34 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: ہنڈا اور ٹویوٹا کے بعد سوزوکی نے بھی اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے جن کا اطلاق آج سے ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کو سوزوکی کی جانب سے جاری کی جانے والی تفصیلات میں گاڑیوں کی قیمتوں کے حوالے سے تفصیلات بتائی گئی ہیں۔کمپنی کے مطابق آلٹو وی ایکس کی قیمت 18 لاکھ 59 ہزار سے بڑھا کر 20 لاکھ 34 ہزار کر دی گئی ہے۔ اسی طرح آلٹو وی ایکس آر کی نئی قیمت 23 لاکھ 59 ہزار کر دی گئی ہے جبکہ اس سے قبل یہ 21 لاکھ 56 ہزار میں دستیاب تھی۔آلٹو وی ایکس آر اے جی ایس کی قیمت 25 لاکھ 28 ہزار کر دی گئی ہے جبکہ اس کی پرانی قیمت 23 لاکھ 10 ہزار دی تھی۔ کمپنی کے چارٹ میں بتایا گیا ہے کہ آلٹو اے جی ایس کی قیمت 24 لاکھ 23 ہزار سے بڑھا کر 26 لاکھ 51 ہزار کر دی گئی ہے۔
اسی طرح ویگن آر وی ایکس آر کی نئی قیمت 28 لاکھ 77 ہزار ہو گی جبکہ اس سے قبل یہ 26 لاکھ 29 ہزار روپے میں مل رہی تھی۔ ویگن آر وی ایکس ایل کی قیمت 27 لاکھ 89 ہزار سے بڑھ کر 30 لاکھ 52 ہزار ہو گئی ہے۔ 
ویگن آر اے جی ایس کی نئی قیمت 33 لاکھ 48 ہزار مقرر کی گئی ہے جبکہ اس کی پرانی قیمت 30 لاکھ 59 ہزار تھی۔اسی طرح کلٹس وی ایکس آر 30 لاکھ 39 ہزار سے بڑھا کر 33 لاکھ 26 ہزار کر دی گئی ہے۔
کلٹس وی ایکس ایل کی نئی قیمت 36 لاکھ 54 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ اس سے قبل یہ 33 لاکھ 39 ہزار میں دستیاب تھی۔کلٹس اے جی ایس کی قیمت 35 لاکھ 69 ہزار سے بڑھا کر 39 لاکھ چھ ہزار کر دی گئی ہے۔ اسی طرح سوئفٹ جی ایل ایم ٹی کی نئی قیمت 38 لاکھ سات ہزار ہے اس کی پرانی قیمت 34 لاکھ 79 ہزار روپے تھی۔
سوئفٹ جی ایل، سی وی ٹی اب 37 لاکھ 42 ہزار کے بجائے 40 لاکھ 92 ہزار میں ملے گی۔سوئفٹ جی ایل ایکس، سی وی ٹی کی نئی قیمت 44 لاکھ 62 ہزار روپے ہے جبکہ پرانی قیمت 41 لاکھ 15 ہزار تھی۔چارٹ میں کاروں کے علاوہ پک اپس اور کیری ڈبوں کی نئی قیمتیں بھی بتائی گئی ہیں۔ اب راوی 15 لاکھ 39 ہزار کے بجائے 16 لاکھ 69 ہزار میں دستیاب ہو گی۔اسی طرح راوی ڈبلیو او ڈیک کی نئی قیمت 15 لاکھ 94 ہزار روپے رکھی گئی ہے اس سے قبل یہ 14 لاکھ 64 ہزار روپے میں مل رہی تھی۔بولان وین کے حوالے سے کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس کی قیمت 16 لاکھ 19 ہزار سے بڑھا کر 17 لاکھ 54 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔اسی طرح بولان کارگو کی قیمت بھی 16 لاکھ چھ ہزار سے بڑھا کر 17 لاکھ 41 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔

خیال رہےکہ  پچھلے ماہ ہی ہنڈا اور ٹویوٹا نے بھی اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کا اضافہ کیا تھا۔

مزیدخبریں