چوروں کا تعاقب کرنیوالی محکمہ انہار کی گاڑی کوحادثہ ، ڈرائیور جاں بحق

چوروں کا تعاقب کرنیوالی محکمہ انہار کی گاڑی کوحادثہ ، ڈرائیور جاں بحق

ایک نیوز: احمد پور شرقیہ  میں  پنجند کینال سے  ریت چوری کی  اطلاع پر تعاقب کرنے والی محکمہ انہار کی گاڑی درخت سے جا ٹکرائی جس میں ڈرائیور جاں بحق ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق محکمہ انہار کا   ڈرائیور جاں بحق ہو گیا ہے کہ جبکہ کینال گارڈ شدید زخمی ہو اہے جس کو تشویشناک  حالت میں  ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔   جاں بحق ڈرائیور کی شناخت جام عاصم اور زخمی کینال گارڈ کی شناخت محمد عابد کے نام سے ہوئی ہے ۔ ریت چوری میں ملوث ملزمان پنجند کینال سے ریت چوری کرکے جارہے تھے ۔ تعاقب کرنے پر  افسوسناک واقعہ تھانہ چنی گوٹھ کے علاقہ پل 82 ہزار کے قریب پیش آیا

 ریت چوری کرنے والے ٹریکٹر ڈرائیور اور ہیلپر موقع سے فرار ہو گئے ہیں۔ ٹریکٹر ٹرالی کو چنی گوٹھ پولیس نے قبضہ میں لیکر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیاہے۔

واضح رہے کہ مظفرگڑھ کے نواحی علاقے کلروالی سیم ڈرین سے بھی  مٹی اور ریت چوری کا سلسلہ تھم نہ سکا پچھلے دو سال محکمہ انہار کی ملی بھگت سے مٹی اور ریت چوری کر کے بیچی جاری ہےمٹی اور ریت چوری ہونے سے نہر کے دونوں کنارے اپنی صفحہ ہستی سے مٹ چکے ہیں جس کی وجہ سے پانی آنے کی صورت میں لاکھوں زندگیاں داو پر لگ گئی ہیں دوسری طرف مٹی اٹھانے والا مافیا مافیا راتوں رات لکھ پتی سے لکھ پتی بن گیا ہے عوامی حلقوں نے ارباب اختیار سے فوری مٹی چوری روکنے اور ذمہ داران کے خلاف تادیبی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے