ایک نیوز: معاشی حالات سے تنگ پاکستانیوں نے بیرون ملک جانے کے لئے ہاتھ پاؤں مارنے شروع کردیے۔
تفصیلات کے مطابق پاسپورٹ بنوانے والوں کی تعداد میں تین گنا اضافہ ہوگیا۔پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے ہفتہ 11 فروری کو بھی پاسپورٹ دفاتر کھلے رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔پاسپورٹ کی تیاری اور وصولی میں شدید تاخیر۔ارجنٹ پاسپورٹ بھی 20 سے 25 دن میں ملنے لگا۔
پاسپورٹ تیاری کی مشینیں دن رات پرنٹنگ میں مصروف عمل ہیں،پاسپورٹ دفاتر کے باہر طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں۔متعدد پاسپورٹ دفاتر نے کاؤنٹرز بڑھا دیئے۔