پی ایس ایل کیلئے سیکیورٹی انتظامات مکمل

Feb 09, 2023 | 13:23 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: کراچی میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل 8میچز کے حوالے سے سیکیورٹی کوآرڈینیشن کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ایونٹ ے آغاز سے قبل سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیاگیا۔

رپورٹ کے مطابق اجلاس ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرزمیں ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد کی صدارت میں ہوا۔اجلاس میں ایونٹ کے آغاز سے قبل سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیاگیا۔ایس پی ایس ایس یواظہرمغل کی شرکاء کو سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی۔سیکیورٹی ڈویژن کے اہلکار بشمول ایس ایس یو کمانڈوز دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں کے ہمراہ نیشنل بینک کرکٹ ایریناکراچی اور دیگر مقامات پر سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد کا کہناہے کہ ایونٹ کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے تمام تروسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔حساس مقامات پر ماہر نشانہ باز بھی تعینات کئے جائیں گے۔ایس ایس پی سیکیورٹیII سید سلمان، ایس ایس پی عرفان بہادر، ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر، ایس ایس پی اسپیشل برانچ عرفان مختیار بھٹو نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ایس پی مددگار،15 حفیظ الرحمان، ایس پی ایس ایس یو ڈاکٹر نجیب، ایس پی گلشن کامران خان، اسسٹنٹ کمشنر سول لائنزعبدالحنان، پاک فوج، رینجرز اور پی سی بی کے سینئر افسران سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز نے اجلاس میں شرکت کی۔

مزیدخبریں