بہن نے ڈاکوؤں پر کافی پھینک کر بھائی کو لُٹنے سے بچا لیا

بہن نے ڈاکوؤں پر کافی پھینک کر بھائی کو لُٹنے سے بچا لیا

ایک نیوز: کراچی میں ڈکیتی کی وردات پر انوکھی مزاحمت  ہوئی جس میں خاتون نے ڈکیتی کرنے والے ڈاکو پر گرم کافی پھینک دی ڈاکو نے خاتون پر فائرنگ کی لیکن خوش قسمتی سے خاتون محفوظ رہی۔
رپورٹ کے مطابق واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج ایک نیوز نیوز نے حاصل کرلی ہے۔گلستان جوہر کامران چورنگی  میں ملزمان نے کار سوار بہن بھائی کو لوٹنے کی کوشش کی جس پر بہن کی حاضر اور دلیرانہ فیصلہ نے بہن بھائیوں کو ڈاکوؤں سے بچا لیا۔

دونوں بہن بھائی بینک سے رقم لیکر نکلے تو ملزمان پیچھے آئے ایک ملزم نے پستول تان دی۔ خاتون نے ملزمان کو دیکھتے ہی شور کرنا شروع کردیا۔ ڈاکوؤں نے کار سوار نوجوان داخل کا دروازہ کھولا جس پر خاتون شور کرتی گاڑی سے باہر آئی اور بھاگتے ہوئے ملزمان کو کافی کا کپ دے مارا اور وہاں سے بھاگ گئے۔