شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے، چیچہ وطنی کا نوجوان وطن عزیز پرقربان

 شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے، چیچہ وطنی کا نوجوان وطن عزیز پرقربان

ایک نیوز: شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے، وطن عزیز پر ایک اور بیٹا قربان۔ شمس الرحمن وزیرستان میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کر گیا۔ 

رپورٹ کے مطابق چیچہ وطنی کے نواحی گاؤں 15 گیارہ ایل کا رہائشی نوجوان  شمس الرحمن دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے وطن عزیز پر قربان ہوگیا۔ شمس الرحمن کی نماز جنازہ آج ان کے آبائی گاوں 15 گیارہ میں ایل میں ادا کیا گیا جس کے بعد انہٰیں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

جنازہ میں شہر کی سماجی فلاحی اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی پاک آرمی کے کمانڈر برگیڈیئر ربانی نے آرمی چیف کی جانب سے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور  فوج کے تازہ دم دستے نے شہید کو گارڈ آف آنر پیش کیا اور سلامی دی۔ شمس الرحمن نے آبائی گاؤں کے سرکاری سکول میٹرک کرنے کے بعد گورنمنٹ ڈگری کالج چیچہ وطنی میں تعلیم حاصل کی تھی اور اس کے بعد بیس بال کا کھلاڑی تھا جس بنا پر اس نے 2020 میں پاک آرمی جوائن کی

شمس الرحمن دو بہنوں سمیت پانچ بہن بھائی تھے اور شمس الرحمن پانچویں نمبر پر تھا جو کہ گزشتہ روزبدھ کی صبح پانچ بجے وزیرستان میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے  شہید ہوگیا۔ شہید شمس الرحمن کے والدین کا کہنا ہے کہ ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ ہمارا بیٹا وطن عزیز پر قربان ہوا اور ہمارا اور اہل علاقہ کا سر فخر سے بلند کیا یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ بیس سال میں اسی گاؤں کے پندرہ نوجوان شہید ہوچکے ہیں۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-02-09/news-1675928116-2054.mp4