امریکی دباؤ؟پاکستان ماسکو کانفرنس میں شرکت نہیں کریگا:ترجمان دفترخارجہ

Feb 09, 2023 | 12:18 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی اے ای اے آئندہ ہفتے 2روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے۔ وزیر اعظم کے دورہ ترکیہ کی تجویز زیر غور ہے۔ شیڈول طے ہونے پر اعلان کر دیا جائیگا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی صورتحال کے بارے میں پتا کر کے بتایا جا سکتا ہے۔ کیس خاص نہیں تھا لیکن یہ ریماکس اہم ہیں،ترکیہ اورشام میں زلزلے سے کسی پاکستانی کے مرنے کی تاحال کوئی اطلاع نہیں ہے۔ آرمی چیف کے حالیہ بیرونی دورے کے بارے میں وزارت خارجہ کو علم نہیں ہے۔ افغانستان کے ساتھ انٹیلی جینس اور سیکیورٹی کے بارے میں بات چیت جاری ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ  پاکستان ماسکو میں ہونے والی علاقائی شراکت داروں کی کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔  ترکیہ زلزلے کے بعد 23 پاکستانیوں کو گازیانٹیپ یونیورسٹی سے اڈانا پہنچا دیا گیا، 16 پاکستانیوں کو واپس لایا جائے گا جبکہ باقی استنبول جائیں گے،پاکستان ماسکو میں ہونے والی علاقائی شراکت داروں کی کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیکرٹری خارجہ سپین کے بعد اب فرانس کا دورہ کریں گے،فرانس میں وہ دوطرفہ تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کریں گے،شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے بارے میں تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں وزیر خارجہ کی شرکت بارے فیصلہ ہوتے ہی آگاہ کیا جائے گا، پاکستان افغانستان اور ایران کے ساتھ سیکیورٹی سمیت اہم امور پر بات چیت کررہا ہے، افغانستان اور ایران کے ساتھ ہونے والی بات چیت کی تمام تفصیلات نہیں بتائی جاسکتی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغانستان میں پاکستانی سفارت خانے پر حملے میں زخمی ہونے ناظم الامور عبید اللہ نظامانی واپس نہیں جاسکے،پاکستانی ناظم الامور کی افغانستان واپسی کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ایک سوال پر ترجمان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانی سفارت خانوں میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے حوالے سے پتہ کر کے صورتحال واضح کی جا سکے گی۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ افغانستان اور ایران کے ساتھ سیکیورٹی اور انٹیلی جینس سمیت دیگر امور پر بات چیت ہو رہی ہے۔ایک سوال پر ترجمان نے بتایا کہ افغانستان میں پاکستانی سفارت خانے پر حملے میں زخمی ہونے والے ناظم الامور عبید اللہ نظامانی تاحال واپس نہیں گئے وہ پاکستان میں ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زھرہ بلوچ نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کے حالیہ غیرملکی دورے کی تفصیلات سے لاعلمی کا اظہار کیا۔ترجمان نے اس امر کی تصدیق کی کہ پاکستان ماسکو میں ہونے والی علاقائی شراکت داروں کی کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔بھارت میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے سوال پر ترجمان نے بتایا کہ تاحال اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

مزیدخبریں