پیٹرول کے بعدادویات بھی عوام کی پہنچ سے دور

پیٹرول کے بعدادویات بھی عوام کی پہنچ سے دور
کیپشن: پیٹرول کے بعدادویات بھی عوام کی پہنچ سے دور

ایک نیوز: ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ،ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت صحت کی جانب سے ادویات کی قمیتوں میں 24 فیصد اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہو گا یا نہیں فیصلہ آج ہو گا،پی پی ایم اے اور وزارت صحت کا اہم اجلاس آج 3بجے کراچی میں ہو گا۔فارماسیوٹیکل کمپنیوں نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق تجاویز  تیار کر لی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  وزارت صحت کی جانب سے ادویات کی قمیتوں میں 24 فیصد اضافے کا امکان ہے،ادویات کی قیمتوں میں 38.5 فیصد اضافے کا مطالبہ کیا جائے گا،فارما کمپنوں کی جانب سے 119 ادویات کی قمیتوں میں اضافے کا مطالبہ کیا گیا ہے،119 ادویات میں بلڈ پریشر ،ٹی بی، شوگر کی دوائیاں ،اور سرجیکل الات شامل ہیں،ڈالر مہنگا ہونے سے خام مال کی قیمتوں میں بھی اضافے کے باعث مسلسل ادویات مہنگی کرنے کی تجویز دی جا رہی ہے۔