نازیبا ویڈیو کیس:دانیہ شاہ کی گرفتاری کیخلاف درخواست مسترد

Feb 09, 2023 | 10:45 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: سندھ ہائیکورٹ نے مرحوم رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی بیوہ دانیہ شاہ  کی گرفتاری کے خلاف درخواست مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز  وائرل کرنے کے کیس میں گرفتاری کے خلاف درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔

ایڈووکیٹ لیاقت گبول کا کہنا تھا کہ  دانیہ شاہ کولودھراں سے غیر قانونی طریقے سے گرفتارکیا گیا، دانیہ شاہ کی گرفتاری کے وقت قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔

عدالت کے استفسار پر وکیل نے بتایا کہ کیس کا عبوری چالان جمع ہوچکا ہے، ٹرائل کورٹ نے ایف آئی اے کے تفتیشی افسر کو  جاری شوکاز نوٹس پرکارروائی نہیں کی، ٹرائل کورٹ کو ہدایت جاری کی جائیں کہ ایف آئی اے کے خلاف کارروائی کرے۔

سندھ ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ ملزمہ کے خلاف کیس کا چالان جمع ہو چکا ہے، مداخلت کا کیس نہیں بنتا۔عدالت نے  دانیہ شاہ کی گرفتاری کے خلاف درخواست مسترد کردی۔

خیال رہےکہ عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے کیس میں دانیہ شاہ عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں، دانیہ شاہ کو دسمبر 2022  میں ایف آئی اے نےگرفتار کیا تھا۔

مزیدخبریں