پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کو جدید ٹیکنالوجی سے منفرد بنانے کا فیصلہ

Feb 09, 2023 | 10:34 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز:پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کو جدید ٹیکنالوجی سے منفرد اور یادگار بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق افتتاحی تقریب میں اے آر اور وی آر ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا اور افتتاحی تقریب میں جدید ٹیکنالوجی پاکستان میں پہلی مرتبہ استعمال ہوگی۔  پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب میں آتش بازی کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ  پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب ملتان میں ہوگی، لیگ کے میچز دو مرحلوں میں ہوں گے،۔میچز ملتان، کراچی، راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ پی ایس ایل کے موقع پر ہی وویمن کے تین نمائشی میچز ہوں گے جن میں غیر ملکی کھلاڑی بھی شامل شریک ہوں گی۔ پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کا آفیشل ترانہ معروف گلوکار عاصم اظہر، شائے گِل اور فارس شفیع نےگایا ہے۔ پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے اینتھم کو اسے عبداللہ صدیقی نے پروڈیوس کیا ہے۔ پی ایس ایل 8 کے شایان شان افتتاح کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں جب کہ ملتان کو میگا تقریب کیلیے دلہن کی طرح سجانے کا عزم ظاہر کردیا گیا۔

13 فروری کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والی اس رنگارنگ تقریب میں دنیا بھر کے نامور کرکٹرز شریک ہوں گے۔افتتاح کو چارچاند لگانے کیلیے جہاں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اقدامات کیے جارہے ہیں وہیں پر ملنا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے بھی شہر بھر کو دلہن کی طرح سجانے کا عزم ظاہر کردیا ہے، اسٹیڈیم اور اس کے اطراف کی صفائی کی جارہی ہے، وینیو کو بھی سجایا جائے گا۔

مزیدخبریں