کراچی : مبینہ پولیس مقابلہ میں 1 ڈاکو ہلاک

Feb 09, 2023 | 10:23 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں عزیز بھٹی پولیس نے 2 مقابلوں میں ایک ڈاکو کو ہلاک اور 5 کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیاہے۔

پولیس کے مطابق یونیورسٹی روڈ پر بیت المکرم مسجد کے قریب اور راشد منہاس روڈ پر نیپا کے قریب ڈاکوؤں کیساتھ مقابلے ہوئے جس میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد 5 ڈاکوؤں کو اسلحہ سمیت زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ مقابلے میں پولیس اہلکار محفوظ رہے۔زخمی ڈاکوؤں کی شناخت شاہان، صغیر اور حذیفہ کے نام سے ہوئی ہے۔زخمی ڈاکوؤں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہےجبکہ ایک ڈاکو شاہان ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان سے 17 موبائل فونز، 3 پستول اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والے ڈاکو ڈکیتیوں کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے، ملزمان کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ   کراچی کے علاقہ نارتھ ناظم آباد اصغر علی شاہ اسٹیڈیم کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ہوا تھا جس میں مبینہ مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ نکلے تھے۔زخمی ہونت والوں میں گرفتار زوالفقار اور فیاض نامی ملزم سے اسلحہ ،موبائل فون اور موٹر سائیکل بھی برآمد  ہوئی تھی۔ ملزم ذوالفقار عرف زلفی اور فیضان کے خلاف تھانہ نارتھ ناظم آباد اور پاپوش میں 4 مقدمات درج تھے ۔ ملزمان کا ساتھی گزشتہ برس نارتھ ناظم آباد گھر میں ڈکیتی کے بعد فرار ہوتے وقت سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ہلاک ہوا تھا ۔دونوں ملزمان ماضی میں گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں۔

مزیدخبریں