ارشد شریف کی بیوہ سے نکاح کےپراپیگنڈے کی مذمت کرتا ہوں،عمران اسماعیل

Feb 09, 2023 | 00:31 AM

 ایک نیوز :تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے صحافی ارشد شریف کی بیوہ کی  کردار کشی کے پروپیگنڈے کو مسترد کر دیا۔

 سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کاکہنا تھا کہ ن لیگ کا میڈیا سیل گھٹیا اور اخلاق سے عاری مہم میں مصروف ہے میرے اور ارشد شہید کی فیملی خلاف مسلسل سوشل میڈیا پر غلط اور بے بنیاد افواہیں پہیلائی جارہی ہیں جس کی میں تردید اور مذمت کرتا ہوں۔

عمران اسماعیل نے اعلان کیا کہ جن لوگوں نے شہید ارشد شریف کی موت پر کیک کاٹے اور خوشیاں منائیں تھیں میں ان کے خلاف کارروائی کرنے جا رہا ہوں۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر یہ دعوے کیے جارہے ہیں کہ شہید ارشد شریف کی بیوہ جویریہ صدیق نے اپنے شوہر کی وفات کے بعد عدت کا وقت پورا ہونے سے پہلے ہی عمران اسماعیل سے شادی کرلی۔

مزیدخبریں