اداکارہ ژالے سرحدی کی سکرٹ میں تصاویر نے ہنگامہ برپا کردیا

اداکارہ ژالے سرحدی کی سکرٹ میں تصاویر نے ہنگامہ برپا کردیا
لاہور: اداکارہ ژالے سرحدی لباس کی وجہ سے شدید تنقید کی زد میں آگئیں اور سکرٹ میں تصاویر نے ہنگامہ برپا کردیا ہے۔
ژالے سرحدی نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر کچھ تصاویر پوسٹ کی ہیں۔



تصاویر وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
انسٹاگرام پر شئیر کی گئی تصاویر میں اداکارہ اسکرٹ اور شرٹ زیب تن کی ہوئی ہیں۔ژالے سرحدی کی تصاویر پر صارفین کی جانب سے مخلتف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
اس سے قبل ژالے سرحدی کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر پوسٹ کی گئی تھیں۔



شئیر کی گئی تصاویر میں اداکارہ مشرقی لباس زیب تن کی ہوئی تھیں جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا گیا تھا۔
گزشتہ دنوں ژالے سرحدی کی اداکار عمیر رانا کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔
ژالے سرحدی نے اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ انسٹاگرام پر چند تصاویر پوسٹ کی تھیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا تھا۔
شئیر کی گئی تصاویر میں ژالے سرحدی کو اداکار عمیر رانا کے ہمراہ دیکھا گیا تھا۔



واضح رہے کہ اداکارہ ژالے سرحدی مداحوں کے لئے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرتی رہتی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جاتا ہے۔