بھارت کے ایک اور شہر میں باحجاب طالبات پر سکول کے دروازے بند

Feb 09, 2022 | 12:55 PM

admin
مدھیا پردیش : مسلمان بہادر بیٹی مسکان کے اللہ اکبر کے نعرے نے انتہا پسند ہندوؤں کو خوف میں مبتلا کردیا اور اب بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے وزیر تعلیم اندر سنگھ پرمار بھی اسکولوں میں حجاب پرپابندی کیلئے انتہا پسندوں کی حمایت میں آگئے۔
حجاب پرپابندی کامعاملہ بھارتی ریاست کرناٹک سے لے کر مدھیا پردیش کے شہر پڈوچیری تک پھیل گیا جہاں باحجاب طالبات کو سکول میں داخلےسےروک دیاگیا۔
طالبات کو سکول میں داخلے سے روکنے پر پڈوچیری ڈائریکٹوریٹ اسکول ایجوکیشن نے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
دوسری جانب ریاست کے وزیرتعلیم اندر سنگھ نے بھی مسلم طالبات کے حجاب کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ حجاب یونی فارم کاحصہ نہیں لہٰذا اسکولوں میں حجاب لینے پر پابندی ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ روایات پر سکول کے بجائے گھروں میں عمل ہوناچاہیے، اسکولوں میں یونی فارم ضوابط پرسختی سےعمل درآمد کے لیے کام کررہےہیں۔
وزیر تعلیم کاکہنا تھا کہ سکولوں میں حجاب پر پابندی کا فیصلہ اس معاملے کے جائزے کے بعد کیا جائے گا۔
مزیدخبریں