شان ٹیٹ باؤلنگ اور محمد یوسف قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر

شان ٹیٹ باؤلنگ اور محمد یوسف قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر
لاہور: پاکستان کے سابق سٹار بلے باز محمد یوسف کو قومی ٹیم کا بیٹنگ اور سابق آسٹریلوی فاسٹ باؤلر شان ٹیٹ کو باؤلنگ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔
شان ٹیٹ آسٹریلیا کےخلاف سیریز کی تیاریوں کےدوران قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ کی ذمےداریاں سنبھالیں گے۔
اس کے علاوہ پاکستان کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف ہوں گے جب کہ ثقلین مشتاق کو پاکستان ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق عبدالمجید فیلڈنگ کوچ کی ذمے داریاں نبھاتے رہیں گے۔
ثقلین مشتاق اور شان ٹیٹ کی تقرریاں 12 ماہ کے لیے ہوئی ہیں۔