ایک نیوز:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسزکاڈی آئی خان کے علاقے کولاچی میں انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کیا گیا،فائرنگ کےتبادلے میں دو خوارجی ہلاک ،ایک زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گر د سیکیورٹی فورسز اور بیگناہ شہرویوں پر حملے میں ملوث تھے ، ہلاک دہشت گردوں سے گولیاں اور ہتھیار برآمد ہوئے ہیںجو سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردانہ کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی سرگرم رہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج علاقے میں دیگر دہشت گردوں کی تلاش کیلئے سینٹائزڈ آپریشن سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لئے عزم ہیں۔