ایک نیوز: چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر پاکستان، آئی سی سی اور بی سی سی آئی کے درمیان ڈیڈ لاک برقرارہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ بورڈ نے بھی انٹری مار لی، تینوں بورڈز کا آئی سی سی سے رابطہ ہوا،اس معاملے کو جلد حل کروانے پر زوردیا گیا،تمام بورڈز کاآئی سی سی سے کہنا ہےکہ چیمپئینز ٹرافی پر غیر یقینی صورتحال ہے تمام چیزوں سے آگاہ کیا جا ئے ۔
چیمپئینز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان ابھی تک نہیں ہوا ابھی تک کوئی چیز واضح نہیں، آئی سی سی کو ابھی سے طے کرلینا چاہیے کہ چیمپئنز ٹرافی اور اگلے ٹورنامنٹس میں کیا ہوگا،تینوں بورڈز نےناراضگی کا اظہار کیا۔
ذرائع کے مطابق تینوں بورڈز نے پی سی بی کے حق میں بات کی، اگر اس مرتبہ بھارت پاکستان نہ جانے کا کہ رہا ہے آئندہ کسی بھی ملک میں جانے سے منع کرسکتا ہے اسکا حل نکلنا چاہیے، پاکستان نے ایک مرتبہ پھر آئی سی سی کو انکار کردیا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ جب تک دستخط نہیں کرے گا پاکستان اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا،وفاقی حکومت اس مرتبہ کسی قسم کا رسک نہیں لینا چاہتی، تحریری طور پر گارنٹی آئے گی تو بات آگے بڑھے گی۔