ایک نیوز: ٹیکنالوجی کا استعمال کارآمد ثابت ہوا، پاسپورٹ میں ارجنٹ کیٹگری کا بیک لاک صفر ہو گیا ۔
پاسپورٹ پرنٹنگ کی نئی مشینری کے ثمرات آنا شروع ہو گئے، فاسٹ ٹریک کے بعد ارجنٹ کیٹگری پاسپورٹ کا اجراء بھی معمول پر آگیا ،شہری اب ارجنٹ کیٹگری کے تحت پاسپورٹ5دفتری ایام میں حاصل کر سکیں گے ۔
گزشتہ3ہفتوں میں ارجنٹ کیٹگری کے5لاکھ70ہزار پاسپورٹ کی پرنٹنگ مکمل ہو گئی،دنیا بھر میں ارجنٹ کیٹگری کے تحت اپلائی کیے گئے پاسپورٹ کا بیک لاک صفر ہوگیا ،نارمل کیٹگری کے پاسپورٹ کی پرنٹنگ دن رات جاری ہے۔
ڈی جی پاسپورٹ مصطفی جمال قاضی کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ کے ریکارڈ نمبرز کا اجراء پرنٹنگ صلاحیت میں اضافے کے بعد ممکن ہوا، فاسٹ ٹریک اور ارجنٹ کیٹگری کے تحت پاسپورٹ کا اجراء بروقت یقینی بنایا جا رہا ہے، شہری ریجنل پاسپورٹ دفاتر سے اپنے پاسپورٹ با آسانی حاصل کر سکتے ہیں۔
ٹیکنالوجی کا استعمال کارآمد ،پاسپورٹ بیک لاک صفر ہو گیا
Dec 09, 2024 | 18:29 PM