ایک نیوز:انصاف کی جلد فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی کا اہم قدم سامنے آیا ہے۔
چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی نے دور دراز اضلاع کے دوروں کا فیصلہ کیا ہے،ضلعی عدلیہ کو بہتر بنانے اور درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے چیف جسٹس نے ذاتی دوروں کا فیصلہ کیا، چیف جسٹس پاکستان موقع پر پہنچ کر مسائل کا تدارک کریں گے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان نے آج گوادر کا دورہ کیا،سپریم کورٹ تربت،پنجگور اور چاغی سمیت دیگر اضلاع کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز نے چیف جسٹس سے ملاقات کی،ملاقات میں چیف جسٹس پاکستان نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی، چیف جسٹس یحیی آفریدی نے عدالتی افسران کے وقار کو مقدم رکھنے کا عزم کیا۔
چیف جسٹس یحیی آفریدی کا کہنا تھا کہ پورے ملک کی عدلیہ کا وقار مجروح نہیں ہونے دیں گے، دور دراز کی عدلیہ خصوصی توجہ کی متقاضی ہے، چیف جسٹس پاکستان نے متعلقہ ہائیکورٹس کو دور دراز کی ضلعی عدلیہ کر توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کی، چیف جسٹس نے دور دراز علاقوں میں کام کرنے والے عدالتی افسران کی خدمات کو سراہا۔