ویب ڈیسک:پاکستانی مصنف انور مقصود نے فوج سے متعلق بیان پر معذرت اور اغوا کی خبروں کی تردید کردی۔
معروف مزاح نگار، مصنف اور نقاد انور مقصود نے اپنے حالیہ متنازعہ بیان پر پیدا ہونے والی غلط فہمیوں پر وضاحت دی ہے، آرٹس کونسل کراچی میں اپنی تقریر کے دوران انور مقصود نے مسلح افواج اور نیوی کے حوالے سے کیے گئے اپنے مزاحیہ تبصرے پر معذرت کی اور اغوا کی خبروں کو غلط قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انکے بیان کا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا ہرگز نہیں تھا اور وہ ہمیشہ اپنے تبصروں میں طنز و مزاح کا سہارا لیتے ہیں۔
انور مقصود نے اس موقع پر ان خبروں کی بھی سختی سے تردید کی کہ ان کو اغواکر لیا گیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ وہ بخیر و عافیت سے ہیں اور ایسی تمام افواہیں بے بنیاد ہیں۔