ویب ڈیسک:سابق شامی صدر اور ان کی فیملی ماسکو پہنچ چکے ہیں، روسی حکام نے بشار الاسد اور ان کے خاندان کے ماسکو پہنچنے کی تصدیق کردی۔
روسی حکام کا کہنا ہے کہ بشار الاسد اور ان کے خاندان کو سیاسی پناہ دی ہے، وہ نجی جیٹ میں ماسکو پہنچے، بشارالاسد اور ان کی اہلیہ کی ماسکو پہنچنے کی تصویر بھی سامنے آگئی۔
اس سے قبل شام کے دارالحکومت دمشق پر باغیوں کی جانب سے قبضہ کرنے کے چند گھنٹوں بعد اس کے اتحادی ملک روس نے اعلان کیا ہے کہ صدر بشار الاسد اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد شام چھوڑ چکے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز شامی فوجی کمانڈ نے اعلان کیا تھا کہ شام میں صدر بشار الاسد کا24سالہ دور ختم ہو گیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شامی باغیوں نے دارالحکومت دمشق میں داخل ہونے کا دعویٰ کیا تھا،شامی صدر بشارالاسد دمشق چھوڑ کر نامعلوم مقام کی جانب منتقل ہوئےتھے، غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ بشارالاسد کے صدارتی محافظ معمول کی رہائش گاہ پر تعینات نہیں، قیاس آ ر ا ئیوں کو تقویت ملتی ہے کہ بشار الاسد فرار ہوچکے ہیں، شامی جنگجوؤں نےشام کے شہر حمص پر مکمل کنٹرول کا اعلان کر لیا ہے، سینٹرل جیل پر قبضہ کر کے 3500 قیدیوں کو بھی رہا کردیاگیا تھا۔
میڈیارپورٹس میں دعویٰ کیا گیاہے کہ سینکڑوں فوجیوں اور سرکاری افسران نے عراق میں پناہ لے لی ، شام میں حالیہ بغاوت کا مقصد صدر بشار الاسد کی حکومت کو گرانا ہے، ہتھیار پھینکنے والےسرکاری فوجیوں کو عام معافی دی جائے گی۔