ایک نیوز: ایرانی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ شام میں کسی کوبھی اس طرح کےنتائج کااندازہ نہیں تھا، ا یر ا ن نے شامی حکومت کو سیاسی مدد اور مشاورت فراہم کی تھی،اپوزیشن فورسزسے نمٹنےمیں شامی فوج کی جگہ لینے کاکبھی ارادہ نہیں کیا۔
عباس عراقچی نے کہا کہ شامی فوج کی مذاحمت کرنے میں ناکامی نفسیاتی عوام کیوجہ سےلگتے ہیں، شام میں کسی کوبھی اس طرح کےنتائج کااندازہ نہیں تھا، شام میں مختلف اپوزیشن گروپ شمالی اورجنوبی علاقوں میں کام کررہے ہیں۔
ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کے کچھ شامی اپوزیشن گروپوں کودہشتگردوں کی فہرست میں رکھاہوا ہے، ایران تاکیدکرتا رہا ہے کہ شامی حکومت اپوزیشن گروپ مذاکرات کریں۔