شہر لاہور میں سبزی و پھل کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنے لگیں

Dec 09, 2024 | 13:16 PM

ایک نیوز: شہر لاہور میں سبزی و پھل کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنے لگیں۔ 
شہریوں کیلئےپھلوں کے ساتھ ساتھ سبزیاں بھی خواب بننے لگیں، انڈوں کی قیمتیں بھی کم نہ ہو سکیں، غر یب آدمی کی پہنچ سے چکن کے بعد سبزیاں بھی دور جانے لگیں ، سبزی و پھل کی مختلف علاقوں میں مختلف ریٹس وصول کیے جانے لگے۔
 پیاز اور ٹماٹر نے اوپن مارکیٹ میں ڈبل سنچری مکمل کر لی، پیاز 2 روپے اضافے کے ساتھ 140 کی بجائے مارکیٹ میں 180 روپے فروخت ٹماٹر 4 روپے اضافے کے بعد 100 روپے کی بجائے مارکیٹ میں 140 روپے فروخت ہو رہا ہے ۔
لہسن چائینہ 630 روپے کی بجائے بازار میں 780 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے ادرک تھائی 390 روپے کی بجائے 550 روپے ، سبز مرچ 100 کی بجائے 150 روپے فی کلو فروخت لیموں چائنہ 60 روپے کی بجائے 100 روپے ٹینڈے دیسی 60 کی بجائے 120 میں فروخت آلو کچا چھلکا 90 روپے کی بجائے 120 روپے تک فروخت ہو رہی ہے۔
میتھی 5 روپے اضافے کے بعد 45 روپے کی بجائے 80 روپے کلو فروخت اروی 10 روپے اضافے کے بعد 150 روپے کی بجائے 200 روپے میں فروخت بینگن 40 روپے کی بجائے 80 ، کھیرا 30 روپے کی 60 روپے فروخت کریلے 120 کی بجائے 180 روپے ، پالک 30 کی بجائے 50 روپے فروخت مٹر 170 کی بجائے 220 روپے ، گاجر چائنہ 145 کی بجائے 180 روپے فروخت ہو رہی ہے۔
سیب کالا کولو 5 روپے اضافے کے بعد 240 کی بجائے 320 روپے کلو فروخت کیلا 130 کی بجائے 160 روپے درجن فروخت انار بدانہ 545 روپے کی بجائے 800 روپے کلو فروخت انگور سندر خانی 320 روپے کی بجائے 450 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔
پپیتا 220 روپے کی بجائے 300 روپے ، خربوزہ 135 کی بجائے 230 روپے تک کلو فروخت انڈوں کی قیمت کم نہ ہو سکی انڈوں کی قیمت میں ایک روپیہ اضافہ کر دیا گیا۔
  انڈے فی درجن 350 روپے سے بڑھا کر351روپے درجن بک رہے ہیں،ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 10 ہزار 410 روپے فروخت ہو رہی ہے۔    

مزیدخبریں