ایک نیوز:شا م میں معزول صدر بشارالاسد کی حکومت کے خاتمے پر ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس نے یوکرین جنگ کی وجہ سے شام میں دلچسپی کھو دی۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ روس کواب اس کی حفاظت میں کوئی دلچسپی نہیں، اسد اپنے ملک سے بھاگ گیا، پیوٹن کی قیادت میں روس اس کامحافظ ہے، یوکرین میں 6لاکھ کے قریب روسی فوجی ہلاک یازخمی ہوچکے ہیں۔
نو منتخب صدر نے کہا کہ روس اورایران اس وقت کمزور حالت میں ہیں، یوکرین اورمعاشی کمزور ی کی وجہ سے روس کمزور ہے، یوکرین میں فوری جنگ بندی اورمذاکرات کاآغاز ہونا چاہیے،پیوٹن کو خوب جانتا ہوں ،وہ یہ کرسکتاہے اورچین مدد کرسکتا ہے۔
روس نے یوکرین جنگ کیوجہ سے شام میں دلچسپی کھو دی:ٹرمپ
Dec 09, 2024 | 12:38 PM