سپورٹس فیڈریشنز الیکشن بارے پی ایس بی ترامیم مسترد

 سپورٹس فیڈریشنز الیکشن بارے پی ایس بی ترامیم مسترد
کیپشن: PSB amendments regarding sports federations election rejected

ایک نیوز(چودھری اشرف)پاکستان سپورٹس بورڈ کو بڑا دھچکا لگ گیا،انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے سپورٹس فیڈریشنز الیکشن بارے پی ایس بی ترامیم مسترد کردی ۔
ایف آئی ایچ انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ اپنی اتھارٹی میں مداخلت پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے، ہاکی فیڈریشن نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو آگاہ کردیا ،سپورٹس گورننس کےمعاملات میں مداخلت قبول نہیں۔
  ایف آئی ایچ کا کہنا ہے کہ ہاکی فیڈریشن اپنے الیکشن میں کوئی مداخلت قبول نہیں کرے، پی ایس بی ترامیم اولمپک چارٹر اور انٹرنیشنل باڈی کی گائیڈ لائن سے متصادم ہے، فیڈریشن کی خودمختاری میں مداخلت پر پابندیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، سپورٹس فیڈریشنز کے انتخابات کیلئے پی ایس بی نے الیکشن کمیشن تشکیل دینے کی منظوری دی تھی۔