ایک نیوز:ا مریکی صدر بائیڈن کا کہنا ہے کہ کچھ شامی اپوزیشن گروپوں کادہشتگردی کاسنگین ریکارڈ ہے، واشنگٹن اس بات کااندازہ کرے گاکہ کیا انہوں نے اعتدال پسندی کامظاہرہ کیا۔
جوبائیڈن نے کہا کہ انتقال اقتدار کے دوران کسی بھی خطرے سے شامی پڑوسی ممالک کی حفاظت کریں گے، امریکا شام میں امریکی اہلکاروں کوکسی بھی خطرے سے تحفظ فراہم کرے گا، کالعدم داعش کےخلاف اپنے مشن پرکاربند رہیں گے۔
جوبائیڈن کا مزید کہنا تھا کہ امریکا نے آج شام میں کالعدم داعش کے کیمپوں کونشانہ بنایا،امریکا شام کی مدد کیلئے جوکچھ کرسکتا ہے وہ کرے گا۔
دوسری جانب ا مریکی فوج کا کہنا ہے کہ کالعدم داعش کوشام میں دوبارہ سراٹھانے کی اجازت نہیں دیں گے،وسطی شام میں کالعدم داعش کے کیمپوں پردرجنوں فضائی حملے کیے،حملوں کے دوران داعش کے75 سے زائد اہداف کونشانہ بنایا گیا۔
امریکی فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ کالعدم داعش کی صلاحیتوں کوکم کرنے کیلئے شراکت داروں کے ساتھ کام جاری رکھے گا، شام میں کسی بھی تنظیم نے داعش کی مدد کی تواحتساب کریں گے۔
کچھ شامی اپوزیشن گروپوں کادہشتگردی کاسنگین ریکارڈ ہے:بائیڈن
Dec 09, 2024 | 11:19 AM