ایک نیوز: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر اتار چڑھائو کا رجحان دیکھا گیا ۔
ہنڈریڈ انڈیکس نے نیا ریکارڈ قائم کردیا ، ہنڈریڈ انڈیکس نے1 لاکھ 10 ہزار 358 پوائنٹس کا نیا ریکارڈ قائم کیا ۔
اختتامی مراحل میں 100 انڈیکس 916 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،ہنڈریڈ انڈیکس 1 لاکھ 9 ہزار 970 پوائنٹس پر بند ہوئی۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 60 ارب روپے مالیت کے 1 ارب 59 کروڑ حصص کا کاروبار ہوا، مارکیٹ میں 278 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ 157 کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی ۔
اس سے قبل صبح پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبارکامنفی آغاز ہوا تھا،100انڈیکس میں 1300سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی، انڈیکس ایک لاکھ 7705پوائنٹس کی سطح پرٹریڈ کررہاتھا۔
گزشتہ ہفتے کرنسی مارکیٹ میں استحکام رہا تھا،انٹربینک میں ڈالر 4پیسے سستا ہوا تھا،انٹربینک میں ڈالر 278 روپےایک پیسے پر بند ہوا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر9پیسے سستا ہوا ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 278 روپے 98 پیسے پر بند ہوا ۔