ویب ڈیسک :حکومت نے مہنگائی کی ستائی عوام کوریلیف دینے کی تیاریاں کرلیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15روپے تک کمی کاامکان ہے ۔
آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق عالمی منڈی میں پیٹرول سستا ہونے کے بعد پیٹرول کی قیمت میں 13 اور ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لٹر کمی ہوگی۔
عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت میں 5.49 ڈالر فی بیرل کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ فی بیرل قیمت 94.95 ڈالر جبکہ ڈیزل کی قیمت 5.13 ڈالر کم ہو کر 100.05 ڈالر کی سطح پر آ چکی ہے۔
ملک میں اس وقت پیٹرول کی قیمت 281.34 روپے کی سطح پر ہے جبکہ ڈیزل 289.79 روپے فی لٹر کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے۔
حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی ممکنہ نئی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ دسمبر کی 15 تاریخ کو کرے گی۔