ایشین بیس بال چیمپئن شپ،ہانگ کانگ نے پاکستان کو ہرادیا

ایشین بیس بال چیمپئن شپ،ہانگ کانگ نے پاکستان کو ہرادیا
کیپشن: Asian Baseball Championship, Hong Kong defeated Pakistan

 ویب ڈیسک:ایشین بیس بال چیمپئن شپ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہانگ کانگ نے پاکستان کو ہرادیا۔
تائیوان کے شہر تائی پے میں ایشین بیس بال چیمپئن شپ کے پلیسمنٹ راؤنڈ میں ہانگ کانگ اور پاکستان کی ٹیمیں مدمقابل آئیں۔

پاکستان نے ابتدا میں تین پوائنٹس کی سبقت حاصل کی تاہم ہانگ کانگ نے کم بیک کرتے ہوئے اس اہم میچ میں پانچ کے مقابلے میں 6 پوائنٹس سے کامیابی اپنےنام کرلی۔