لاہور کی 79شاہراہوں کو ڈسٹ فری بنانےکےپروگرام کاآغاز

ایک نیوز :لاہور کی 79شاہراہوں کو ڈسٹ فری بنانےکےپروگرام کاآغازہوگیا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-12-09/news-1702138957-4313.mp4

وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے شہر کی سڑکوں اور شاہراہوں کو واشنگ کے پروگرام کا باضابطہ آغاز کر دیا۔ محسن نقوی کا جیل روڈ کا دورہ،سڑک کو واشنگ کے عمل کا معائنہ کیا۔مکینیکل واشرز،مکینیکل سویپرز اور ٹریکٹر سویپرز کے جیل روڈ کو واش کرنے کے عمل کا مشاہدہ کیا۔ صبح اور رات کو سڑکوں کو واش کرنے کی ہدایت  کردی ۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کاکہنا ہے کہ ٹریفک میں روانی کے لئے دوپہر یا شام کو سڑکوں کو واش نہ کیا جائے۔سڑک کنارے ملبے کی غیر قانونی ڈمپنگ کرنے والوں کے خلاف انفورسمنٹ کاروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کردی ۔

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے 79سڑکوں کی واشنگ کے پروگرام کے بارے میں بریفنگ دی
بریفنگ میں بتایاگیا کہ18 مکینیکل واشرز، 12 مکینیکل سویپرز اور 40 ٹریکٹرز سویپرزواشنگ کے عمل میں حصہ لے رہے ہیں۔کوڑے کے ساتھ ساتھ کنسٹرکشن اینڈ ڈیمولیشن میٹریل ٹھکانے لگانے کیلئے تینوں شفٹوں میں ٹیمیں متحرک ہیں۔آئندہ 48 گھنٹے میں تمام پوائنٹس کو زیرو ویسٹ کر دیا جائے گا۔