ویب ڈیسک:ساؤتھ ایشین گیمز 2024ء کی تیاریاں شروع نہ ہونے کے باعث پاکستان سے ایونٹ کی میزبانی چھن جانے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔
14ویں ساؤتھ ایشین گیمز شروع ہونے میں صرف تین ماہ باقی ہیں جبکہ تاحال ایونٹ کے حوالے سے کوئی تیاریاں شروع نہیں کی گئیں۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ کی آرگنائزنگ کمیٹی نے تاحال کسی بھی منصوبے کو حتمی شکل نہیں دی۔
آئی پی سی منسٹری اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے درمیان تاحال کوآرڈینیشن نہیں ہوئی کہ میگا ایونٹ کہاں اور کیسے منعقد کیا جائے گا،۔
دوسری جانب بھارت نے بھی پاکستان کو میزبانی کے حقوق سے محروم کرنے کی مہم شروع کر دی ہے ایشین گیمز 2024 کی میزبانی سری لنکا کو دیے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
سری لنکا کے وزیر کھیل ہرین فرنینڈو نے اپنی اولمپک کمیٹی کو میزبانی کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔