نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑنے چیئرمین پی سی بی کوطلب کرلیا 

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑنے چیئرمین پی سی بی کوطلب کرلیا 
کیپشن: Caretaker Prime Minister Anwar Haq Kakande summoned the Chairman PCB

ایک نیوز :نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کو پیر کو طلب کرلیا ۔

ذرائع کے مطابق  ذکا اشرف وزیراعظم سے ملاقات کی وجہ سے قومی ٹی 20 کپ کے فائنل میں نہیں آئیں گے۔ذکا اشرف نے وزیر اعظم سے ملاقات کیلئے وقت مانگ رکھا تھا۔

ذرائع پی سی بی کے مطابق ذکا اشرف وزیراعظم سے ملاقات میں اختیارات کے استعمال کی اجازت مانگیں گے ۔ بطور مینجنگ کمیٹی تعیناتی کی توسیع میں بڑے فیصلے کرنے سے روکا گیا تھا۔

نوٹیفکیشن کی وجہ سے  پاکستان کرکٹ بورڈ کے تمام فیصلے عارضی طور پر کیے جارہے ہیں۔چئیرمین پی سی بی کی آئی پی سی سیکرٹری ندیم ارشاد کیانی سے بھی آج ملاقات ہوئی۔