یوریاکھاد کی دستیابی کیلئےمحسن نقوی کا وزیراعظم سےرابطےکافیصلہ 

Dec 09, 2023 | 20:35 PM

ویب ڈیسک :پنجاب میں یوریا کھاد کی دستیابی یقینی بنانے کے لئے وزیراعلی پنجاب محسن نقوی  نے وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،گندم کی کاشت اوریوریاکی دستیابی سے متعلق امور کا جائزہ لیاگیا۔

 ایڈیشنل چیف سیکرٹری،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ،سیکرٹریز،زراعت،آبپاشی،خوراک،اطلاعات،کمشنرلاہور اور محکمہ زراعت کے متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ وبائی وزیر زراعت ایس ایم تنویر اورتمام ڈویژنل کمشنرزویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کاکہنا تھاکہ  پنجاب میں گندم کی فی من پیداوار کا ہدف یوریا کی کمی سے متاثر ہو سکتا ہے۔ کمشنرز کوایپ پر متعلقہ اضلاع میں کھاد کی نقل وحمل کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی ۔ کھاد کی دستیابی یقینی بنانے کے لئے  کمپنیوں اور ڈیلرز سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔کمپنیوں اور ڈیلرزکااجلاس طلب کاشتکاروں کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔

 بریفنگ میں بتایا گیا کہ  پنجاب میں ایک کروڑ60لاکھ ایکڑاراضی پر گندم کی بوائی کا ٹارگٹ حاصل کر لیا ہے۔ ہدف سے زیادہ 6لاکھ ایکڑ اراضی پرمزید بوائی ہو گی۔ انشاء اللہ پنجاب بھر میں گندم کی پیداوار 30سے 34من فی ایکڑ متوقع ہے۔ بروقت گندم کی بوائی اور ڈی اے پی کے استعمال میں 52فیصد اضافے سے بہتر پیداوار متوقع ہے۔ پنجاب میں تصدیق شدہ بیج کے استعمال میں 20فیصد اضافہ ہواہے۔

مزیدخبریں