ویب ڈیسک:600سے زائد فلموں میں اداکاری کرنیوالی سینئر بھارتی اداکارہ لیلاوتی 85 برس کی عمر میں چل بسیں۔
لیلاوتی نے ’چنچلا کماری‘ اور ’ناگاکنیکا‘ سے اپنے فلمی کیریئر کی شروعات کیں، بعدازاں سبھایا نائیڈو کی ڈرامہ کمپنی میں شمولیت اختیار کی اور 1958ء میں ’بختا پراہلادا‘ میں مختصر کردار ادا کیا۔
انہیں دو مرتبہ نیشنل ایوارڈ اور 6 بار اسٹیٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ضعیف العمری کی وجہ سے لاحق عوارض میں مبتلا لیلاوتی بنگلور کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔ گذشتہ کئی برس سے اپنے اداکار بیٹے ونود راج کے ساتھ رہ رہی تھیں۔