لاہوریوں کو اب ایک چیل مارنے پر 1000روپے ملیں گے

لاہوریوں کو اب ایک چیل مارنے پر 1000روپے ملیں گے
کیپشن: لاہوریوں کو اب ایک چیل مارنے پر 1000روپے ملیں گے

ویب ڈیسک :میٹروپولٹین کارپوریشن نے ایک چیل مارنے پر لاہوریوں کو ایک ہزار روپے انعام دینے کی تجویز دیدی ۔
 انتظامیہ نے چیل گوشت بیچنے والوں کے خلاف کارروائی کی بجائے چیلو ں کو ہی مارنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ نیشنل الائنس فارانیمل رائٹس ایکٹویسٹ اینڈ ایڈوکیٹس  نے اقدام کی سخت سے مخالفت کردی اور اقدام چیلنج کرنے کا بھی اعلان کردیا ۔
حکومت نے دریائے راوی کے پل اور مختلف شاہراہوں پر چیل گوشت فروخت کرنیوالوں پر پابندی عائد کررکھی ہے مگر انتظامیہ کی نااہلی کے باعث یہ  دھندہ ختم نہیں ہورہا۔
انتظامیہ کاکہنا ہے کہ چیل گوشت فروخت کرنے والوں کے اطراف چیلیں اکٹھی ہونے پرمتعدد ٹریفک حادثات رونما ہوچکے ہیں۔
 میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور سے  چیلوں کو مارنے کی حکمت عملی اپنانے کے لیے تجاویز طلب کی ہیں جن کی منظوری کے بعد گزٹ نوٹیفکیشن کے لیے سیکشن آفیسر ریگولیشنز نے مراسلہ جاری دیا ہے۔
لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022کے سیکشن 140اے کے تحت جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ چیل کو مارکر   لانے والے شخص کو 1ہزار روپے بطور انعام دیا جائے گا۔
میٹروپولیٹن آفیسر فنانس کو آئندہ مالی سال کے بجٹ میں رقم مختص کی ہدایات جاری کی گئی ہیں، متعلقہ انفورسمنٹ انسپکٹر اور ایم او ریگولیشن کی تصدیق کے بعد رقم کا اجرا کیا جائے گا۔