ایک نیوز:بانی تحریک انصاف عمران خان کیخلاف 190 ملین پاونڈ ریفرنس کیس میں اہم پیش رفت،ایک نیوز نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف تمام گواہان کی فہرست حاصل کر لی۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کا کوئی وفاقی وزیر سابق وزیراعظم کیخلاف گواہ نہیں بنے گا۔پی ٹی آئی کابینہ میں سے صرف 3 وفاقی وزراء پرویز خٹک، ندیم افضل چن اور زبیدہ جلال گواہ بنے۔
سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان بھی وعدہ معاف نہیں صرف بطور گواہ شامل ہوئے۔دیگر گواہان میں بینک اور ایس ای سی پی افسران اور پٹواری، ایسٹ ریکوری یونٹ کے سیکرٹری ، القادر ٹرسٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور چیف فنانشل افسر شامل ہیں۔