کس حلقے میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگی ؟ن لیگ،آئی پی پی کی کمیٹی قائم

Dec 09, 2023 | 18:41 PM

ایک نیوز :ن لیگ اور آئی پی پی کی کس حلقے میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ  ہوگی ۔رہنماؤں پرمشتمل کمیٹی بنادی گئی۔
مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف اور استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیرترین ملاقات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق ہوا تھا ۔
سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے (ن) لیگ کی طرف سے راناثنااللہ، ایاز صادق اور سعد رفیق کمیٹی میں شامل ہوں گے جب کہ آئی پی پی کی طرف سے عون چوہدری، اسحاق خاکوانی اور نعمان لنگڑیال کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ جہانگیر ترین یا ان کے بیٹے علی ترین لودھراں سے ایم این اے کا ایکشن لڑیں گے جب کہ آئی پی پی کے علیم خان اور عون چوہدری لاہور سے ایم این اے، اسحاق خاکوانی وہاڑی سے اور نعمان لنگڑیال ساہیوال سے الیکشن لڑیں گے جب کہ دونوں پارٹیوں میں سے ایک مضبوط امیدوار کو حلقے میں سامنے لایا جائے گا۔
 (ن) لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر آئندہ دو تین روز میں میٹنگ ہوگی اور دونوں پارٹیاں اپنے اپنے امیدواروں کے ناموں کا باقاعدہ اعلان کریں گی۔

مزیدخبریں