13ویں چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی اوپن گالف چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب

ایک نیوز: ترجمان پاک بحریہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق 13ویں چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی اوپن گالف چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب کا کراچی گالف کلب میں انعقاد ہوا۔ 

بیان میں بتایا گیا ہے کہ کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل محمد سلیم افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 400 سے زائد گالفرز شریک ہیں۔ ٹورنامنٹ 7 کیٹیگریز میں کھیلا جائے گا۔ 

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ چیمپئن شپ کا انعقاد جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز کے زیر اہتمام پاک بحریہ کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔ افتتاحی تقریب سے قبل میڈیا کے نمائندوں کو چیمپئن شپ سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔ 

پریذیڈنٹ سروسز اسپورٹس کنٹرول بورڈ رئیر ایڈمرل عبد الباسط نے میڈیا کو بریفننگ دی۔ تقریب میں سول و ملٹری افسران اور گالف کے کھلاڑیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔