ویب ڈیسک: پاکستان کی سابقہ گلوکارہ اور سماجی کارکن رابی پیرزادہ نے اپنی شادی کے بارے اشارے دے دیا ہے، انہوں نے سوشل میڈیا ایپ ایکس پر تصاویر شیئر کر دیں۔
تفصیلا ت کے مطابق اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنیوالی رابی پیرزادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں اُنہوں نے کسی مرد کا ہاتھ تھاما ہوا ہے، سوشل میڈیا ایپ ایکس پر شیئرکی گئی تصویر میں رابی پیرزادہ اور اُس شخص کا چہرہ نظر نہیں آ رہا ہے لیکن دونوں گاڑی میں بیٹھے ہیں۔
تھاما جو ہاتھ تم نے دنیا کا ڈر کہاں
— Rabi Pirzada (@Rabipirzada) December 9, 2023
رشتوں کی بندشوں کا ویسا اثر کہاں
چھوڑے تو جا رہی ہوں دنیا کو سب سے پیچھے
منزل تو مل ہی جائے ، جانا مگر کہاں
رابی
thama ho hath tum ne dunya ka dar kahan
rishton ki bandishon ka wesa asar kahan
chore to jaa rehi hon dunya ko sab se peechey… pic.twitter.com/neRIuq6uhD
رابی پیرزادہ نے اس تصویر کیساتھ چند اشعار بھی لکھے ہیں جوکہ یہ ہیں “تھاما جو ہاتھ تم نے دنیا کا ڈر کہاں، رشتوں کی بندشوں کا ویسا اثر کہاں، چھوڑے تو جا رہی ہوں دنیا کو سب سے پیچھے، منزل تو مل ہی جائے، جانا مگر کہاں”۔
رابی پیرزادہ نے تصویر میں موجود شخص کے حوالے سے کچھ واضح نہیں کیا ہے کہ وہ کون ہے تاہم صارفین نے اُنہیں مبارکباد اور نیک خواہشات کے پیغامات بھیجنا شروع کردیے ہیں۔
واضح رہے کہ رابی پیرازادہ ماضی میں گلوکارہ، اداکارہ، ماڈل اور بطورِ آرٹسٹ شوبز انڈسٹری میں کام کر چکی ہیں تاہم مذہب کے خاطر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد اب وہ فلاحی ادارہ چلا رہی ہیں۔