ایک نیوز: ایڈووکیٹ ہائیکورٹ عابد حسین کھچی نے کہا ہے کہ کرائم ریکارڈ بنا کر پولیس بچوں کا مستقبل تباہ کر رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایڈووکیٹ ہائیکورٹ عابد حسین کھچی نے کہا ہے کہ کم عمر بچوں کو پکڑ کا لاکپ میں بند کرنے سے ان کا مستقبل خراب ہوگا۔لاہورہائیکورٹ نے بہت اچھا فیصلہ کیا ہے کہ بچوں کو عدالت میں لانے کی ضرورت نہیں ہے۔
یاد رہے کہ کم سن ڈرائیورز کے خلاف 7032 ایف آئی آرز ہو چکی ہیں، ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے والے 9035 افراد کے خلاف مقدمات درج ہوئے، مجموعی طور پر 16387 ٹوٹل ایف آئی آرز درج ہوئیں۔