چیئرمین سینیٹ کے بھائی رازق سنجرانی کو عہدے سے ہٹادیا گیا

Dec 09, 2023 | 14:59 PM

ایک نیوز: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے بھائی رازق سنجرانی کو ایم ڈی سینڈک کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کیجانب سے رازق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے چیئرمین سینیٹ کے بھائی رزاق سنجرانی کو ہٹانے کی منظوری دی۔ رازق سنجرانی وفاق میں واحد بلوچ ایم ڈی تھے۔ جنہیں اب مستقل سرکاری ملازمت سے بھی برطرف کردیا گیا ہے۔ 

بتایا گیا ہے کہ رازق سنجرانی آغاز حقوق بلوچستان پیکج کے تحت کم عمر ایم ڈی تعینات ہوئے تھے۔ ذرائع کے مطابق رازق سنجرانی کو ہٹانے کےلئے بورڈ کا اجلاس رات ایک بجے طلب کیاگیا، دو بجے رات رازق سنجرانی کو عہدے سے برطرف کیاگیا۔ رازق سنجرانی پٹرولیم ڈویژن کے مستقل سرکاری ملازم بھی تھے۔

رازق سنجرانی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ رازق سنجرانی کو سیاسی نشانہ بنا کر عہدے سے برطرف کیا گیا۔

مزیدخبریں