لاہوربار انتخابات: وکلاء برادری کا ملک شرجیل کھوکھر کی حمایت کا اعلان

Dec 09, 2023 | 14:48 PM

ایک نیوز: لاہور بار ایسوی ایشن کے سالانہ انتحابات سال 2024۔25 میں ممبر پاکستان بار طاہرنصراللہ وڑائچ، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب فرہاد علی شاہ، ممبرز پنجاب بار کونسل، لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار ایوسی ایشن کے موجودہ اور سابقہ عہدیداروں نے امیدوار برائے سیکریٹری لاہور بار ملک شرجیل کھوکھر کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور بار ایسوی ایشن سال 2024۔25 کے الیکشن قریب آتے ہی امیدوارں کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ ممبر پاکستان بار طاہر نصراللہ وڑائچ، پراسیکیوٹر جنرل فرہاد علی نے امیدوار برائے سیکرٹری لاہور بار شرجیل کھوکھر کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ 

اس کے علاوہ ممبرز پنجاب بار عرفان صادق تارڑ، بیرسٹر محمد احمد قیوم، سابق صدر لاہور بار ملک سرود، مظہر بھٹی، ملک کفیل کھوکھر، ملک عدیل احسان، ہادی بھٹی، رانا علی اختر، شفقت امین سندھو، زمان جعفر، عرفان حیات باجوہ، شرافت خان ، کرم نظام سمیت بارز ایسوی ایشن کے موجودہ اور سابق عہدیداران کی بڑی تعداد نے امیدوار برائے سیکرٹری لاہور بار کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور شرجیل کھوکھر کے بیجز بھی لگائے۔ 

شرجیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ آپ تمام دوستوں کے اعتماد پر پورا اتروں گا اور وکلاء کے مسائل حل کروانے میں اپنا کردار ادا کروں گا۔

مزیدخبریں