ایک نیوز: ڈرائیونگ لائسنس، لرنر پرمٹ کے حصول کےلئے خدمت مراکز جانے والے شہریوں کو بڑا ریلیف دے دیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب نے لائسنس ٹوکن ہولڈر کےخلاف 03 دن تک کوئی کارروائی نہ کرنے کا حکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق لرنر لائسنس سنٹرز پرغیر معمولی رش کے باعث شہریوں کو بڑا ریلیف دیدیا گیا۔ اب خدمت مراکز سے ٹوکن حاصل کرنے والوں کا 03 روز تک نہ تو چالان کیا جائے گا اور نہ ہی مقدمہ کا اندراج ہوگا۔
اس بابت سی ٹی او لاہور نے تمام افسران کو احکامات جاری کر دیے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ غیرمعمولی لوڈ کیوجہ سے ڈرائیونگ لائسنس ایشوانس مینجمنٹ سسٹم سست روی کا شکار ہے۔
سی ٹی او لاہور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور ٹریفک پولیس کی ٹیمیں مسلسل کام کررہی ہیں۔