ویب ڈیسک: عالمی تبلیغی اجتماع میں وسیع انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس بار یہاں 10 لاکھ فرزند توحید کی آمد متوقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق انٹ کھیڑی میں اجتماع کے کیمپ کی خوبصورتی قابل دید ہے۔ ایسا لگتا ہے جیسے یہاں پورا شہر آباد ہو گیا ہو۔ یہاں پانی سے لے کر وضو تک کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ یہاں پہلی بار اجتماعی شادیاں بھی ہونے جارہی ہیں۔
عالمی تبلیغی اجتماع جس کی دنیابھر میں اپنی ایک خاص پہچان ہےآج صبح فجر کی نمازکے بعد مولانا جمشید صاحب کی تقریر سے اس کا آغاز ہوا۔ یہ چار روزہ عالمی تبلیغی اجتماع پیر کو خصوصی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔
ان چار دنوں میں دہلی مرکزسمیت ملک کے مختلف حصوں سے علمائے کرام کے خطابات ہوں گے۔ اجتماع کے دوران سینکڑوں شادیاں بھی سادگی سے ہورہی ہیں۔ اس اجتماع کے اختتام پربڑی تعداد میں افراد دنیا بھر کے سفر پر نکلیں گے۔
اجتماع کے 75 سالوں میں پہلی بار اجتماعی نکاح کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس بار 350 سے زائد شادیوں کی رجسٹریشن کی گئی ہے۔