نگران وزیراعلیٰ سے عراقی سفیر کی ملاقات، مذہبی سیاحت، ثقافت کے فروغ پر بات چیت

Dec 09, 2023 | 12:45 PM

This browser does not support the video element.

ایک نیوز: وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے عراق کے سفیر حامد عباس لفطا(Mr. Hamid Abbas Lafta)  نے ملاقات کی ہے۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ مذہبی سیاحت اور ثقافت کے فروغ پر بھی بات چیت کی گئی۔

محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ عراق کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں۔ عراق اور پاکستان کے عوام میں عقیدت، محبت اور اخلاص کے رشتے ہیں۔ مذہبی سیاحت کے فروغ کا بہت پوٹینشل ہے۔ پنجاب نے سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہم کیا ہے۔ 

انہوں نے بتایا کہ لاہور میں سرمایہ کاری کیلئے فسیلییٹیشن سنٹر قائم کیا گیا ہے۔ سنٹر میں 20 وفاقی و صوبائی محکموں کے دفاتر ایک چھت تلے موجود ہونگے۔ بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے 106 این او سیز دو ہفتے میں جاری کئے جائیں گے۔ ایسے سنٹرز راولپنڈی، ملتان، گوجرانولہ اور دیگر بڑے شہروں میں ایک ماہ میں فعال ہونگے۔ عراق اورپنجاب کے درمیان مذہبی سیاحت کے فروغ کیلئے تیزی سے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

عراقی سفیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ محسن نقوی مذہبی سیاحت کے فروغ کیلئے قابل قدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ باہمی برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم اور پنجاب میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔

مزیدخبریں