مریم نواز کی انتخابی سرگرمیوں میں تیزی،جلالپورجٹاں میں اہم خطاب کریں گی

کیپشن: مریم نواز کی انتخابی سرگرمیوں میں تیزی،جلالپورجٹاں میں اہم خطاب کریں گی

ایک نیوز: گجرات جلالپورجٹاں کرکٹ اسٹیڈیم میں مسلم لیگ ن کے ہونے والے یوتھ کنونشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے.

تفصیلات کے مطابق گجرات میں 30 فٹ اونچا 80 فٹ لمبا اور 24 فٹ چوڑا سٹیج تیار کرلیا گیا ہے۔پنڈال میں 5 ہزار سے زائد کرسیاں لگائی گئی ہیں ۔پنڈال کو خوبصورت پارٹی پرچموں پینا فلیکس بورڈ سے سجا دیا گیا ہے ۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اج جلسہ گاہ سے خطاب کریں گی ۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی انتخابی سرگرمیوں میں تیزی آگئی ہے۔آئندہ انتخابات کی تیاریاں مسلم لیگ ن کی  قیادت کا ورکرز کنونشن اور جلسوں کا باقاعدہ آغاز  ہوگیا ہے۔مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز  پنجاب میں انتخابات سے قبل ورکرز کنونشن میں شرکت کریں گی۔

مسلم لیگ ن نےپھر سے پنجاب سے ملک بھر میں ورکرز کنونشن اور پاور شو کی تیاریاں شروع کردیں ہیں۔مسلم لیگ ن  کی چیف آرگنائزر مریم نواز  آج 9 دسمبر کو جلال پور جٹاں ورکرز کنونشن میں شرکت کریں گی۔ورکرز کنونشن کا انعقاد جلال پور جٹاں سٹیڈیم میں منعقد کیا جا رہا ہے۔

ورکر کنونشن کا انعقاد مقامی رہنما جلال پور جٹاں صوبائی اسمبلی پی پی 30 کے ٹکٹ ہولڈر , چوہدری علی ورائچ کر رہے ہیں۔