مریم اورنگزیب کی عدالت سےواپسی پر پی ٹی آئی کارکنوں کےنعرے

کیپشن: مریم اورنگزیب کی عدالت سےواپسی پر پی ٹی آئی کارکنوں کےنعرے

ایک نیوز: مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کی لاہور میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت سے واپسی پر تحریکِ انصاف کے کارکنوں نے نعرے لگائے۔

تفصیلا ت کے مطابق جیل حکام تحریکِ انصاف کے کارکنوں کو جیل سے لے کر عدالت پہنچے تھے۔

قیدی وین میں موجود پی ٹی آئی کے کارکنوں نے مریم اورنگزیب اور ن لیگ کے خلاف نعرے لگائے۔

اس موقع پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے بھی جوابی نعرے لگائے۔

اسی دوران مریم اورنگزیب وہاں سے واپس روانہ ہو گئیں۔