ایک نیوز: اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ 6 کارروائیوں کے دوران 34 کلو سے زائد منشیات برآمد کرکےخاتون سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے ٹرالی بیگ سے 1 کلو 600 گرام آئس برآمد کرلی گئی۔ ملزم پرواز نمبر PK-285 کے ذریعے دوحہ کے لئے روانہ ہو رہا تھا۔
باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دوسری کارروائی میں مسافر کے پیٹ سے 95 عدد آئس بھرے کیپسولز برآمد کرلیے گئے۔ ملزم بذریعہ پرواز نمبر QR-601 دوحہ کے لئے روانہ ہو رہا تھا۔
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے ٹرالی بیگ سے 700 گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی۔ ملزم پرواز نمبر UL-186 کے ذریعے سری لنکا کے لئے روانہ ہو رہا تھا۔
سہراب گوٹھ کراچی میں واقع الفلاح بنک کے قریب گاڑی سے 18 کلو گرام چرس برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ حیات آباد ٹول پلازہ پشاور کے قریب3 ملزمان سے 1 کلو آئس برآمد کرلی گئی۔
فیروز خیل میں واقع انجانی گاؤں میں اسمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 12 کلو 1 گرام چرس برآمد کرلی گئی۔
گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔