لاہور میں سموگ کا راج، تدابیر کے باوجود بہتری نہ آ سکی

لاہور میں سموگ کا راج، تدابیر کے باوجود بہتری نہ آ سکی
کیپشن: لاہور میں سموگ کا راج، تدابیر کے باوجود بہتری نہ آ سکی

ایک نیوز: لاہور میں سموگ کا روگ برقرار ہے، تدابیر کے باوجود فضائی آلودگی میں بہتری نہ آ سکی۔

تفصیلات کےمطابق صوبائی دارالحکومت لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے آج بھی دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہے، شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس 284 ریکارڈ کیا گیا ہے۔شہر قائد کراچی کی فضا بھی انتہائی مضر ہے، اے کیو آئی 231 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

فضائی آلودگی کے باعث شہریوں کا سانس لینا بھی محال ہو چکا ہے، طبی ماہرین نے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں بھی آلودگی کی شرح 187 ریکارڈ کی گئی ہے۔